ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستانی اسپنر کا مقابلہ کیسے کرنا ہے؟ آسٹریلوی کرکٹر کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین نے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کا انوکھا طریقہ نکال لیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے دورہ پاکستان میں قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کو سمجھنے کے لئے اسپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کردی ہے،
جہاں انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگائیں ہیں، جس کی مدد سے وہ گھومتی گیندوں کو بہتر انداز میں کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ ایشیا میں پچز اسپن ہوتی ہیں، سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔

https://twitter.com/marnus3cricket/status/1494158645462200320?s=20&t=GRmOFopD3mZmFqitrAPdzg

مارنس لبوشین نے مزید بتایا کہ اس پچ سے اسپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے، کرکٹر کی پریکٹس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں