اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مداحوں کا گوہر رشید اور کبریٰ خان کو شادی کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار گوہر رشید نے کبریٰ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اداکارہ کےلیے ایک پوسٹ شیئر کی، جس پر مداحوں نے دونوں کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کے درمیان گزشتہ کچھ مدت سے اچھی دوستی قائم ہے، اس دوستی کا ثبوت گوہر رشید کی جانب سے کبریٰ خان کی سالگرہ پر شیئر کیا گیا پیغام ہے۔

جس میں انہوں نے کبریٰ خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کبریٰ خان کو سالگرہ کی مبارک دی اور لکھا کہ ‘کبریٰ اب تم میرے لیے اپنی اہمیت جانتی ہو’۔

اداکارہ کبریٰ خان کےلیے شیئر کی گئی گوہر رشید کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے دونوں شخصیات کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک صارف نے گوہر رشید کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ شادی کرلو بھائی۔

عالیہ نامی صارف نے دونوں اداکاروں کو بہترین کپل قرار دیا جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں