سوات : 70 سالہ شخص نے 14سالہ بچی سے زبردستی نکاح کرلیا، پولیس نے 70 سالہ شخص اور بچی کے والد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے ناگوہا میں 70 سالہ شخص نے 14سالہ بچی سے نکاح کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ 70سالہ شخص کے 8 بچے اورنواسے بھی ہیں۔
نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کردیا، مذکورہ شخص نے بچی کے والدین کو 10لاکھ روپے بھی دیے۔
بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے تاہم بچی نے شادی سےانکارکردیا اور بیان میں کہا کہ میں اس شخص سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا آپ کا نکاح ہوگیا ہے۔
بچی سے نکاح کے معاملے پر پولیس نے70سالہ شخص اور بچی کے والد کو حراست میں لےلیا، پولیس نے بتایا کہ بچی کو اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کیلئےپیش کررہے ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ نکاح خواہ سمیت گواہوں کو بھی حراست میں لےلیا ہے۔