اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں نکاح کے موقع پر اچانک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا، دلہن کی جانب سے ایسسے رویے کی کسی کو امید نہیں تھی۔

نکاح کے لیے انگوٹھے کا نشان لگانے کا کہنے پر مصر میں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی، دلہن نے چڑچڑے انداز میں کہا کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟ پریشان نہ ہوں۔”

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مصری دلہن کا ردعمل دکھایا گیا جب اسے نکاح نامے پر صحیح طریقے سے انگوٹھے کا نشان لگانے کو کہا گیا جو اسے پسند نہیں آیا۔

- Advertisement -

ابتدا میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے اسے ہدایت کی کہ وہ فنگر پرنٹ بالکل اپنی تصویر کے بیچ میں لگائے اور دلہن نے ہنستے ہوئے اسے اشارہ کیا کہ اس نے یہی کیا ہے۔

تاہم بعد میں نکاح خواں کی آواز بلند ہوتی گئی، جس سے گھبرا کر دلہن شدید ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟” ” آپ پریشان مت ہوں،”

سوشل میڈیا پر اس بارے میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دلہن کا ردعمل بہت سخت اور نامناسب تھا اور بعض کے خیال میں نکاح خواں کو اس لہجے میں بات کر کے دلہن کا اہم دن خراب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں