اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

25 سال سے چھوٹی دلہن بیاہ لائیں اور انعام پائیں

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں 25 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے کو نقد انعام دیا جائے گا جس کا مقصد جلدی شادی اور بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک گاؤں میں اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی 25 سال سے کم عمر کی لڑکی سےشادی کرے گا اسے ایک ہزار یو آن نقد انعام دیا جائے گا۔ شان شین کاؤنٹی نے سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اس مقصد کی وضاحت کی اور بتایا کہ اس کا مقصد جلدی شادی اور بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نوٹس میں پہلے سے شادی شدہ بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے لیے تعلیمی رعایت دینے کا بھی ذکر شامل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چین کا شمار کم ترین شرح پیدائش والے ممالک میں ہوتا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 2022 میں چین میں شرح پیدائش صرف 1.09 رہی ہے جو کہ ریکارڈ کم ترین شرح ہے۔

چین میں مَردوں کی شادی کرنے کی عمر کی قانونی حد 22 برس جبکہ خواتین کی عمر کی قانونی حد 20 برس ہے، تاہم چینی نوجوانوں میں شادی کرنے کا رحجان تیزی سے کم ہو رہا ہے جس کے باعث بچوں کی پیدائش کی شرح بھی کم ہو رہی ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 68 لاکھ شادیاں ہوئیں جو کہ سنہ 1986 کے بعد شادیوں کی سب سے کم شرح ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چینی حکام کو 60 برسوں بعد پہلی مرتبہ آبادی کے کم ہونے پر تشویش ہو رہی ہے، جس کے بعد اُن کی جانب سے شرح پیدائش کو بڑھانے پر انعامات دینے اور بچوں کی فلاح وبہبود کی سہولیات کو بہتر کرنے کے پروگراموں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں