جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں موجود افسر وہ نہیں جو پہلگام میں ہلاک ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں وائرل ویڈیو میں موجود جوڑا نیوی افسر اور ان کی اہلیہ نہیں، خاتون کی ویڈیو میں وضاحت آگئی۔

مقبوضہ کشمیر کے قدرتی پس منظر میں ایک جوڑے کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ صارفین نے دعویٰ کیا کہ اس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد بحریہ کے افسر لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی کو ہنی مون کے دوران دکھایا گیا ہے۔

لیکن ویڈیو میں موجود اصل جوڑے نے اس کی تردید کردی ہے۔

اس دعوے کے ساتھ ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا کہ 22 اپریل کے حملے سے پہلے لیفٹیننٹ ناروال اور ان کی اہلیہ ہیں۔

جیسے ہی ویڈیو نے توجہ حاصل کی تو آشیش سہراوت اور یاشیکا شرما نے کلپ میں خود کو اصل جوڑے کے طور پر شناخت کیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو 14 اپریل کو ان کی چھٹیوں کے دوران فلمائی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے واضح کیا کہ وہ محفوظ ہیں اور غلط معلومات کی مذمت کرتے ہیں۔

یاشیکا نے کہا، ہم زندہ ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری ویڈیو کو اس طرح کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ہم لیفٹیننٹ ناروال کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ براہ کرم ہماری ویڈیو کا غلط استعمال کرنے والی کسی بھی پوسٹ کی اطلاع دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں