ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کی جانب سے اپنے خاندانی نام کے حوالے سے منفرد جواب دے کر حیران کردیا ۔سال 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ٹوئنكل کھنہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا،جس کے بعد انہوں انٹیرئر ڈیزائینگ اور کالمسٹ کے طور پر کام کیا ۔ لیکن شادی کے پندرہ برس گزرنے کے بعد بھی انہوں اپنا خاندانی نام ’کھنہ ‘ تبدیل نہیں کیا ۔
تاہم اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کے پندرہ برس بعد بھی آپ نے اپنا نام ’کھنہ‘ سے ’کمار‘ میں تبدیل کیوں نہیں کیا ؟
جس کے جواب میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ شادی کوئی برانڈ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نام کے ساتھ کھنہ ہمیشہ رہے گا ۔مداح کے سوال پر اداکارہ ناراض بھی ہوئیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سختی سے بار بار یہ سوال پوچھا اس طرح کسی نے نہیں پوچھا ۔
A lot of people bring this up,though not as stridently as this gentleman-Khanna it will always be #MarriedNotBranded pic.twitter.com/q4JzS1bzd1
— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) September 20, 2016
اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’برسات‘‘ سے کیااس فلم میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار بابی دیول نے نبھایا تھا، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اوران کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔
ٹوئنکل کھنہ کا شمار ان گنی چنی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نےتینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے، انہوں نے 1998 میں سلمان خان کے ساتھ ’’جب پیارکسی سے ہوتا ہے ‘‘، 1999 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بادشاہ اور 2000 میں عامر خان کے ساتھ ’’میلہ‘‘ فلم میں کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار، سیف علی خان ، اجے دیوگن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔