تازہ ترین

جس نےاندھیرےمٹانے کا وعدہ کیاآج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہاہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کردیا ، دھرنا دینے والے آج بھی شور مچارہے ہیں، جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکر پیش ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے آج بھی شور مچارہے ہیں اور جس نے ملک کیلئے کا م کیا وہ احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کردیا ، کل زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان ہوا ہے ، جب ہم پراجیکس لگارہے تھے ایک شخص پارلیمنٹ پرحملہ کررہا تھا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کررہے تھے،ایک شخص لاک ڈاؤن کی بات کررہا تھا، جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔


مزید پڑھیں :  نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب


گذشتہ سماعت میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پراقامے کا کیس بنایا، کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں، نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہےہیں، نوازشریف آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments