اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام صرف کارکردگی کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں ووٹ دیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دعوے کیے تھے اتنی بجلی پورے پاکستان کو دیں گے، اب قوم ان سے پانچ سال کا حساب مانگتی ہے.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارادل بھی دکھتا ہے، ہم بھی چاہتےتھے کے پی کے میں ترقی ہو، مگر وہاں کتنی ترقی ہوئی، یو این ٖڈی پی کی رپورٹ تمام باتوں کا جواب دے دیتی ہے.
انھوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت نے میٹرو کے لئے جو گڑھے کھو دے تھے، وہ ہی کم از کم بند کردے.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 17 سو کلومیٹر روڈ اورموٹرویزبنائی گئی ہیں، ن لیگ کاجومنشور2013کاتھا اس کاتجزیہ کررہے ہیں، تجزیہ کرکےآئندہ 5سال کامنشوردیں گے.
انھوں نے عمران خان کے سو دن کے پروگرام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2025کا چربہ 100 دن کے پروگرام میں نظر آتا ہے، احتساب کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کا ادارہ ہی بند کر دیا ہے.
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی آج اپنے ایک بیان میں عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا تھا۔
احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔