جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قاتلانہ حملے کے ثبوت عدالت لے کر جاؤ، مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو مشورہ دیا ہے کہ قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی کے فوجی افسر پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًعوام تمہارےجھوٹ سازش ، تماشے جان چکی ہے اس لئے نہیں نکلے گی۔

مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار تم فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری،اپنی بیٹی ظاہرنہ کرنے کے جرم میں ہوگے، جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم ان سب میں مجرم ہو،مریم اورنگزیب کاٹوئٹ

وفاقی وزیر کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم ذہنی مریض ہوتمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہروقت سازش کیلئےتیاررہتاہے، قوم اس کی نہیں ہوتی جو ملک کیخلاف سازش اورعوام کوبھوکا،بے روزگار کرتا ہے۔

انھوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ‘ ایف آئی آرپنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نےنہ کاٹی، تحقیقات تمہارے اپنےپارٹی صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کیں ، قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لےکر جاؤ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں