اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے، عمران خان بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں قوم حقیقت جانتی ہے، عمران خان جھوٹ بولتے اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ(ن) نے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ، عمران خان کیخلاف فیصلہ ہوتو لاک ڈاؤن کی بات کرتےہیں، عمران خان پوری زندگی ہنڈی کےذریعے پیسہ منگواتے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی ، نیب ریفرنسز آج تک نامکمل ہیں،اب ضمنی ریفرنسزآرہےہیں ، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، بلوچستان کی حکومت کوگرایا جاتا ہے یہ سب عوام دیکھ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ 3بارمنتخب وزیراعظم کیساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں، نوازشریف نےعوام کے ووٹ کی عزت کرانے کا وعدہ کیاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام نے نہیں مانا، اختلاف رائے دو بھائیوں اورخاندان میں ہوسکتا ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالتےہیں عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے ، عمران خان بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں قوم حقیقت جانتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کی طرح متحد اور مزید مضبوط ہے،ن لیگ کو جتنا کمزورکرنے کی کوشش کی گئی وہ اتنی ہی مضبوط ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مریم نوازکے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، مریم نواز کے سفید جھوٹ کا مقصد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی خاندانی جائیدادوں کا تحفظ کرنا ہے۔