ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‘الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کئے جانے کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کا25منحرف اراکین پر فیصلہ آیا ہے، ان ارکان نے پی ٹی آئی کی پالیسیز سے اختلاف کیا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آج جوچیف الیکشن کمشنر کو سلام کررہے ہیں پہلے استعفیٰ مانگ رہے تھے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، فیصلےسےحمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، 25لوگ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو ن لیگ اور اتحادیوں کی تعداد 177 ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں