اشتہار

عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سے آئین اورقانون نہیں بدلا جاسکتا، 10 ووٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسترد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فوادچوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنے ارکان کو وہی ہدایات جاری کیں جوعمران خان نے دیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سےآئین اورقانون نہیں بدلاجاسکتا، رولنگ ان کےحق میں ہوتوآئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو تو غیرآئینی؟

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے عمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کا جھوٹ فساد ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک چارسال ترقی نہیں کر رہا تھا،دیوالیہ ہو رہا تھا، ملک چار سال لوٹا جا رہا تھا،روزگار پر 4 سال ڈاکہ ڈالا جا رہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے، سپریم کورٹ نے فیصلےمیں ووٹ دینے کا اختیار پارٹی سربراہ کودیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران صاحب سپریم کورٹ کےفیصلےکومانیں دھمکی نہ دیں، سپریم کورٹ نےاسپیکرکوپارٹی ہیڈکی ہدایت کی روشنی میں ووٹ مسترد کرنے کا اختیار دیا، عدالت نےپارٹی سربراہ کےفیصلےکی خلاف ورزی کرنیوالےکوڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئین کی تشریح عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سےنہیں ہوسکتی، پارلیمنٹ آئین سےبنی ہے،آئین کے اختیار سے چلتی ہے، 10 ووٹ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں مسترد ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں