جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وائٹ پیپر جاری کرنے والوں نے ملک کو برباد کر دیا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے پر ردعمل دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے والوں نے اپنے دورِ حکومت میں ملک کو برباد کر دیا، کوئی وائٹ پیپر پی ٹی آئی دور کی تباہی کو سفید نہیں کر سکتا، ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے جانے والوں کو وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’آپ کا وائٹ پیپر آپ کے کالے اعمال اور ذہنیت پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ کوئی بھی وائٹ پیپر آپ کی کرپشن کو وائٹ نہیں کر سکتا۔ ترقی کرتے اور ہنستے بستے پاکستان کو آپ نے اجاڑا ہے۔ آپ کی وجہ سے آج چولہے بجھے ہوئے اور عوام کو گیس نہیں مل رہی۔‘

- Advertisement -

’آپ نے پاکستان کے ساتھ جیب کتروں والی حرکتیں کی ہیں۔ جن کو چور کہتے ہو انہوں نے چالیس سال کا حساب دیا ہے۔ آپ اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر بھی وائٹ پیپر جاری کریں۔ عوام کو بے روزگار کرنے کے سوا آپ نے کیا کیا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک 6.1 فیصد سے ترقی کر رہا تھا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا تھا، عمران خان دور میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے، معاشی تباہی ان 8 ماہ میں نہیں بلکہ پچھلے 4 سالوں کی وجہ سے آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں