ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

’صدر مملکت شہباز شریف سے حلف نہیں لیتے تو دوسرا آئینی طریقہ موجود ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت عارف علوی شہباز شریف سے وزیر اعظم کا حلف نہیں لیں گے تو دوسرا آئینی طریقہ موجود ہے، حلف لینے کا دوسرا آئینی طریقہ کیا ہے یہ صدر صاحب کو بھی پتا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی والے پارلیمنٹ میں آکر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہیں، پوری دنیا میں پارلیمنٹ میں احتجاج کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، ان کو تکلیف ہے مہنگائی کم نہ ہو جائے اور سی پیک دوبارہ نہ شروع ہو جائے، ان کو یہ بھی تکلیف ہے کہ ملک میں آئی ٹی اور صحت کا انقلاب نہ آ جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے 4 سال میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی پوری اپوزیشن جیل میں بند تھی، شور شرابے اور ہنگامے کے باوجود ہماری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، یہ جتنی بدتہذیبی اور ہنگامہ آرائی کریں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا پاکستان کی پوری نشستیں پی ٹی آئی نے جیتنی تھیں؟ جس طرح شہباز شریف نے تقریر مکمل کی حکومتی مدت بھی مکمل کریں گے، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے اور یہ چیختے رہیں گے، ان کے نصیب میں پارلیمنٹ میں بیٹھنا نہیں یہ شور کرتے رہیں گے، جہاں یہ جیتے وہاں الیکشن شفاف اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی عجیب تماشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ ملکی معیشت کیلیے ساتھ بیٹھیں، 9 مئی والے پہلے باہر ہنگامہ آرائی کرتے رہے اور اب پارلیمنٹ میں بھی آگئے، ان کا رویہ ملکی ترقی نہیں بلکہ افرا تفری کا ہے یہ یہی کرتے رہیں گے، ان کو دوبارہ 9 مئی کا بہانہ چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اتحادی شہباز شریف کو کامیاب کریں گے اور شہباز شریف کامیاب ہوئے تو مہنگائی کم ہوگی ملک ترقی کرے گا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اتحادیوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ مہنگائی ختم ہو اور ملک میں ترقی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں