منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

مریم اورنگزیب عام شہری بن کر اسپتال پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن کر جناح اور چلڈرن اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب عام شہری بن کر مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ انہوں نے ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں کے اہل خانہ سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کا پوچھا تو مریضوں کے اہل خانہ نے صفائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی میں بہتری کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف

وہ ایم ایس آفس بھی گئیں جہاں کارکردگی پر تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مریضوں نے شکایت پر جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو معطل کیا تھا۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا تو شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے تھے۔

اسٹور میں موجودگی کے باوجود دوائیں نہ دینے پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی موقع پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

مریم نواز نے ہربنس پورہ میں فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں طبی سہولتوں، دواوں کا اسٹاک اور معیار چیک کیا۔ انہوں نے خصوصی اجلاس میں اسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی اور مفت دواوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر سرکاری اسپتال میں دستیاب دواوں کی فہرست لگانے کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے سرکاری اسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ہدایت کی مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گی اور ساتھ ہی میڈیکل سٹی پروجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں