ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

”ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت بڑھائی“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ پیٹرول مہنگا کریں گے تو ہماری سیاست متاثر ہوگی لیکن ہم نے ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت بڑھائی، ہم نیت اور صلاحیت رکھتےہیں، کر کے دکھائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لیے آسان تھا کہ ملک بحرانوں میں چھوڑ کر نگراں حکومت کو دیتے، سیاست کو بچانا آسان فیصلہ تھا لیکن ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا، 2013 میں لوڈ شیڈنگ 18، 18 گھنٹے تھی، ہم نے چیلنج قبول کیا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ایک سال کاروبار بند رہا، کاروباری برادری اور مارکیٹ کنفیوژن کا شکار تھی، گزشتہ حکومت کہتی تھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، سابق دور میں 5 مرتبہ وزیر خزانہ بدلا گیا، 7 مرتبہ ایف بی آر کے چیئرمین کو بدلا گیا اور 6 بار سیکریٹری فنانس تبدیل کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج جو چیخیں مار رہے ہیں انہیں عمران خان نے کارکردگی پر وزارتوں سے نکالا، ان کی اہلیت ان کے وزیر اعظم نے قبول نہیں کی تو عوام کیسے کرے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط طے کیں، اس وقت سیکریٹری فنانس نے کہا کہ یہ معاہدہ غلط ہے تو عہدے سے ہٹا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پچھلے دروازے سے دستخط کیے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو عوام نے دیکھا، جب پتہ چلا عدم اعتماد کامیاب ہو رہی ہے تو غیر قانونی سبسڈی دی، عوام نے ان کے جھوٹ اور منافقت دیکھی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹے کی قیمت 35 روپے سے 90 کلو ان کے دور میں ہوئی، آج یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا 400 روپے فی تھیلا مل رہا ہے، شہباز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، شہباز شریف ملک بھر میں آٹےکی قیمتیں کم کرنے کی بات کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں