پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مجھے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔
سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور متعدد موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا؟
جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنگل پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، میں اسی دن وزیر اطلاعات بنی تھی اور وہ فلم دیکھی بھی نہیں تھی، فلموں پر پابندی تھی، سینسر بورڈ نے پابندی لگانے کی وجہ بیان کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیرھ سال بعد فلم دیکھی تو اندازہ ہوا کہ مجھے انتظار کرنا چاہیے تھا۔
میزبان نے پوچھا کہ ایک چیز جو آپ کبھی نہیں کریں گی؟ جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کبھی نہیں چھوڑوں گی۔
واضح رہے کہ عامر کی فلم دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ایک کامیاب فلم تھی جس نے کروڑوں کی کمائی کی اور اس فلم میں کبڈی کے کھیل کو دکھایا گیا تھا۔