تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’نواز شریف نے کرپشن کی تھی تو بطور وزیراعظم آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں نے کرپشن کی تھی تو عمران خان 4 سال تک وزیر اعظم تھے، ان کے پاس نیب تھا اور چیئرمین کی ویڈیو بھی تھی۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں تاریخی کرپشن ہو رہی تھی اس وقت وزیر اعظم عمران خان تھے، طاقتور قانون کے نیچے آنا چاہیے تو شہباز گل کیوں باہر جانا چاہیے، عمران خان کے اندر جانے کا وقت آگیا کیوں کہ اب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا: ’عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کا کام ہی فتنہ اور فساد پھیلانا ہے، ان کے اندر جھوٹ بولنے کا بہت حوصلہ اور ہمت ہے، اگر یہی حوصلہ اور ہمت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کی ہوتی تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، آج موصوف میڈیا کی آزادی پر گفتگو کر رہے تھے، عمران خان نے اپنے چار سالوں میں صحافیوں پر تشدد کیا اور ان کے پروگرام بند کیے، صحافیوں کے قلم توڑے، پی ایف یو جے، سی پی این ای سمیت عالمی میڈیا واچ کے اداروں نے عمران خان کے میڈیا مخالف اقدامات کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو میڈیا اور آزادی صحافت کے لیے ’پریڈیٹر‘ قرار دیا، آج یہ شخص کہہ رہا ہے کہ اسے آزاد میڈیا سے کوئی خوف نہیں تھا، جب پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا کالا قانون بنایا جا رہا تھا اس وقت یہی شخص وزیر اعظم تھا۔

Comments

- Advertisement -