تازہ ترین

معروف چاکلیٹ کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا، مگر کیوں؟

پینسلوینیا: مشہور زمانہ چاکلیٹ کمپنی کو کارکنان کی حفاظت کی عدم تکمیل پر ہزاروں ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی پر یہ جرمانہ چاکلیٹ کے برتن میں دو مزودر گرنے کے باعث عائد کیا گیا۔

امریکا کی اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (اوشا) کے مطابق چاکلیٹ ٹینک میں گرنے والے مزدور ٹھیکیدار تھے جنہوں نے فیکٹری کے لیے کل وقتی کام نہیں کیا، یہ واقعہ جون دو ہزار بائیس میں پیش آیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں مزدوروں کو نکالنے کے لئے چاکلیٹ ٹینک کے نچلے حصے میں ایک جزوی سوراخ کیا گیا جہاں سے ٹینک میں گرنے والے مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔

ریگولیٹری اتھارٹی کی رپورٹ نے واقعے کو "سنگین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ٹینکوں کی صفائی کے لیے رکھا گیا تھا اور انہیں مناسب حفاظتی تربیت فراہم نہیں کی گئی تھی۔

ادھر کمپنی ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے انہیں 14 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا جسے وہ قبول کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مارس اور رگلی صدیوں پرانے امریکی پراڈکٹ ہیں جو سال دو ہزار آٹھ میں ضم ہوئی تھی اور یہ چاکلیٹ اور اسنیکرز کی بڑی وارئٹی تیار کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -