پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو متعارف کرانے والے اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ان کی اہلیہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، ان کی اہلیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ نے کہا کہ اشرف طائی کو شوگر بھی ہے، گردے کا بھی مسئلہ ہے،کسی حکومتی شخصیت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروا رہے ہیں۔
ثمینہ شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، کراچی کے مخیر حضرات، صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اشرف طائی کے علاج معالجے کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔