لاہور : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہیدسیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹےکی شہادت ہمارے لیے سعادت ہے، شہیدعبدالمعید ہماری بخشش کا ذریعہ بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکے والد نے کہا کہ بیٹےکی شہادت ہمارے لیے سعادت ہے ، شہیدعبدالمعید ہماری بخشش کا ذریعہ بنے گا۔
والد کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی وجہ سےہم سکون کی نیند سوتے ہیں، عبدالمعید کو شروع سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا، بیٹاوقت کی پابندی کا بہت خیال رکھتا تھا۔
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔
شہید عبدالمعید کی والدہ نے کہا اطاعت گزار اور فرمانبردار بیٹا ہمیں بھی عزت دے گیا، وہ مشکل حالات میں کبھی نہ گھبرایا۔
عبدالمعید کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسے شہادت کی تمنا تھی اور اس نے اپنی منزل پالی۔
شہید کے ساتھی اور کلاس فیلو کا کہنا تھا کہ ہر کام میں ہمیشہ نمبر ون رہنے والا معید جام شہادت نوش کرنے میں بھی بازی لے گیا۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو فوجی اعزازکےساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔
شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔