جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

چونیاں : لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمدفراز الیاس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں مین لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازجنازہ آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی۔

شہید کے نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری حکام،شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکےکےشہداکی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،حاضر سروس افسران،جوانوں اورعوام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمدانور ، لانس نائیک حسین علی،سپاہی اسداللہ،سپاہی منظورحسین،سپاہی راشدمحمود کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔

جس کے بعد شہداکےجسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیےگئے، شہدا کوآبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں، بہادرشہداکی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے، واقعہ کے بعد علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں