اشتہار

شہدا کے لواحقین کا 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے شہدا کے غمزدہ گھر والوں نے 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہید حوالدار شعیب علی اہلیہ کی جانب سے سانحہ 9 مئی کی مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا جو سانحہ پیش آیا اسکا ہمیں بہت زیادہ دکھ ہے،

شہید حوالدار کی اہلیہ  نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی چھوٹی سی چیز کو نیچے گرنے نہیں دیتے، شرپسندوں نے شہدا کی تصویروں اورپاک فوج کی تنصیبات کو پامال کیا، میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے ان شرپسندوں کو سخت سز ادی جائے، یہ نا صرف پاک فوج کے دشمن ہیں بلکہ میرے، آپکے، ہمارے ملک کے دشمن ہیں، میں پاک آرمی کی شکر گزار ہوں۔

شہید حوالدار شعیب علی کی اہلیہ نے کہا کہ  9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے بچوں کو شدید دکھ پہنچایا۔

شہید نائب صوبیدار محمد فاروق عباسی کی بیٹی نے کہا کہ بابا سیاچن گلیشئرز پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہادت نوش کی، یہ میرے لیے فخر کا باعث ہے۔

نائب صوبیدار شہید کی بیٹی نے کہا کہ دکھ تو ہوتا ہے لیکن شہادت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی، فخر ہے میں ایک شہید کی بیٹی ہوں، 9 مئی واقعات کی مذمت کرتی ہوں، جو بھی ہوا وہ بہت دل سوز واقعہ تھا، آج اس ملک میں ہم بیٹھے ہیں تو صرف ہمارے شہدا کے خون کی وجہ سے۔

نائب صوبیدار محمد فاروق عباسی شہید کی بیٹی نے کہا کہ انکی قربانیوں کی وجہ سے ہم یہاں سکون سے راتوں کو سوتے ہیں، شرپسندوں کو سزا ملنی چاہیے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے بابا کے دشمن ہیں، یہ میرے ملک کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈرز کو پیغام دینا چاہوں گی آپکے جو بھی سیاسی کرائسز ہیں آپ اپنے تک رکھیں، یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کو ہم نے اپنا خون دیا ہے، یہاں پر ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں، انہوں نے اس مٹی کو ذرخیز کیا ہے اپنے خونوں سے، اپنے سیاسی مفاد کیلئے ملک کے ساتھ ایسا نہ کریں، یہ ہم سب کا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں