راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا ابپ بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے غیر متزلزل عزم کے حامل غازیوں کو یوم دفاع کی مناسبت سے جاری خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہماروں کے اہل خانہ کا حوصلہ قابل تعریف ہے شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں، گہرے سمندروں میں فرض نبھانے والا باپ بیٹے کےلیے سپر ہیرو سے کم نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع کی مناسب سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیوی افسر کے بیٹے کے اسکول میں سپر ہیرو کا دن منایا جارہا ہے۔
بچہ اپنے والد کو سپر ہیرو مانتا ہے اسی لیے وہ اپنی ماں سے نیوی کی وردی سلوا کر سپر ہیرو ڈے پر پہنتا ہے اور اپنے اسکول میں بھی سب کو بتاتا ہے کہ میرے والد سپر ہیرو ہیں جو سمندر میں رہ کر دشمن سے لڑتے ہیں اور کسی سے ڈرتے بھی نہیں ہیں، آپ صرف میرے نہیں بلکہ پوری کلاس کے سپر ہیرو ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کی ماں یہ ساری داستان سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے شوہر (نیوی افسر) کو خط کے ذریعے بتا رہی ہیں۔
Defence & Martyrs’ Day
شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام
شُہدائے پاکستان، ہمارا فَخر#6September#ShuhadaKoSalam pic.twitter.com/PaAvsql21Y— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 28, 2021