اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ، دستے نے سلامی دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کی حدود میں نامعلوم ملزمان سے پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے صنعتی ایریا میں دوران گشت پولیس مقابلے میں شہید اہلکار کی نمازجنازہ  ادا کی گئی، اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید اہلکار کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرک ایس ایس پیز سمیت سیکٹر کمانڈر رینجرز سندھ، رینجرز و کراچی پولیس افسران،جوان، شہید کےورثاء اور اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثاء کے لیے محکمہ‌ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ اس حوالے سے تمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو کراچی کے صنعتی ایریا میں دوران گشت پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل عرفان زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں