منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

انکم سپورٹ کی رقم سے گھر چلانا ممکن نہیں، ماروی میمن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کی جانے والی امداد گھر چلانے کے لیے ناکافی ہے تاہم غریب خواتین کو کسی حد تک مدد ضرور ملتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو نوٹ گننا نہیں آتے جس کی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد سے پوری طرح استفادہ نہیں کیا جا رہا جب کہ سادہ لوح خواتین کے ساتھ فراڈ بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں خواتین میں شرح خواندگی نہ ہونے کے برابر ہے جہاں اکثر خواتین کو نوٹوں کو گننا تک نہیں آتا اس لیے وہ دھوکے اور فراڈ کا آسان شکار بن جاتی ہیں جس کے سدباب کے لیے حکومت خواتین کوگنتی سکھانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ پروگرام کےنام پر جعلی میسجز کے ذریعے فراڈ پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل کام کیا جا رہا ہے اور بہت سے جعلسازوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا کہ انکم سپورٹ عارضی سہولت ہے تاہم طویل المیعاد منصوبہ بندی خواتین میں تعلیم اور ہنر کو عام کرنا ہے کیوں کہ خواتین کو معاشرے میں باعزت اور باوقار مقام دلوائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں