کراچی : نواز لیگ سندھ کی رہنما ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ واہ لیڈر شپ واہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو ، جرم پر اکسانے والوں کابھی حساب ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار پھر اسحاق ڈار اور اب مسلم لیگ ن کی ایک اور رہنما ماروی میمن اپنی قیادت پر برس پڑیں، ماروی میمن نے کہا ہے کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو، واہ لیڈرشپ واہ ، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔
ماروی میمن نے مزید کہا کہ ہرجرم میں جرم کرنے والا بھی ساتھ ہوتا ہے اور جرم پر اکسانے والے بھی، ان کا حساب پہلے ہونا چاہیے، انہیں پہلے بےنقاب کرنا چاہیے۔
ایک اور ٹوئیٹ میں ماروی میمن نے یہ بھی کہا کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے، کوئی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ پہلےاسے ساتھ لیا جائے،پھر بے عزتی کی جائے،
مزید ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے داتا دربار کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ” جو بھی اس نگری پر آیا اللہ سائیں اس سے اپنے انداز میں حساب لیتا ہے “۔
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ڈالر کی قدرمیں اچانک ہوشربا اضافہ کے بعد موجودہ مشیر خزانہ نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈالر کو اپنی قیمت تک پہنچایا، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے روک کر زیادتی کی گئی۔
جس پر اسحاق ڈار نے چیلنج کیا تھا کہ ان لوگوں کو معیشت کا اندازہ ہی نہیں ، بیٹھے بٹھائے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ، اگر ان کے پاس کوئی منتر ہے تو ڈالر کو اب بھی روک کر دکھائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ن لیگ حکومت پر برس چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی الٹی میٹم دیا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی باتوں پر بہت چپ رہ لیے، اب چپ نہیں رہیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔