منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

ننھی مروا قتل کیس، 15 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے مروا قتل کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پی آئی بی سے 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پانچ سالہ بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے ننھی مروا قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کی گرفتاری کےلیے پی آئی بی میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کئی گھنٹوں پر مشتمل سرچ آپریشن مکمل کرکے 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مروا قتل کیس میں اب تک 30 افراد کے ڈی این اے سیمپلرز لیے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے تمام افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد اطراف میں رہتے ہیں، ان پر گھر والوں نے بھی شک ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں 5 سالہ بچی قتل، پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل لےلیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مروا کیس میں کچرے خانے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کےلیے بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں