اشتہار

مریم انصاری نے شادی کے بعد نئی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری نے مداحوں کی فرمائش پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مداحوں کی فرمائش پر یہ تصویر شیئر کررہی ہوں۔‘

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ اویس شلوار قمیص میں ملبوس ہیں۔

- Advertisement -

مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھ کر اور اپنی فرمائش پورا ہوتا دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

مریم انصاری کی تصویر پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 8 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کی شادی میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں