جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو عبرت کانشان بنانا ہو گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اونگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے سامنے ایک طرف وہ ہیں جنہوں نے ملک تباہ کیا اور دوسری طرف وہ ہیں جنہوں نے سی پیک، روزگار دیا اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔ اب قومی مفاد اور ملکی ترقی کیلیے فیصلہ کرنا پڑے گا اور اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو عبرت کانشان بنانا ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا خطے کیلئے ایک تحفہ ہے۔ یہ وژن صدر شی جن اور نواز شریف کا دیا ہوا تحفہ ہے جس کو آج 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سی پیک نے پاکستان کو 2013 سے 2018 تک ہر شعبے میں ترقی دی مہنگائی، دہشتگردی اور توانائی کا بحران ختم ہو چکا تھا لیکن سازشی عناصر سے یہ سب برداشت نہ ہوا۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کو نا اہل کرنے کیلیے ایک ادارے کو ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا یہ سازش اس لیے ہوئی کیونکہ کٹھ پتلی کو لانا تھا۔ پاناما کو اقامہ میں تبدیل کرنا عوام سے دشمنی کرنے کیلیے تھا، جس کے نتیجے میں کچھ سازشی کرداروں نے نا اہل اور چور کو ملک پر مسلط کیا جس نے اپنے اقتدار کے چار سالوں میں نالائق، نا اہل اور چوروں نے ملک کو صرف تباہی کی طرف دھکیلا، سی پیک کو روکنے کی کوشش کی اور ترقی کو ریورس کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف پروگرام کا رونا ڈالا ہوا ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے گئی تھی۔ اللہ کا نظام دیکھیں جو یہ سب کر رہے تھے آج ان کے چہرے کالے ہیں۔ آج ان سے کوئی ہاتھ ملانے کا بھی روادار نہیں ہے۔ مقبول ترین شخص کی مقبولیت کا جنازہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو اس ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کر گیا وہ ملک کی معیشت پر سوال کر رہا ہے۔ 14 ماہ کی محنت کے بعد آئی ایم ایف پروگرام ملا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سب کی مدد سے ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لائے ہیں۔ معاشی بحالی کا پروگرام پھر سے شروع کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں