ایبٹ آباد : وزیر مملکت مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ایک ٹولے کی خاطر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ حساس معاملہ ہے، کابینہ کواعتماد میں لے کررپورٹ سامنےلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک ٹولےکی خاطروزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، ڈان لیکس پر وزیر داخلہ نے اپنا موقف کلئیر کر دیا ہے، جے آئی ٹی کے حوالے سے نام دے دئیے گے ہیں جلد تحقیقات شروع ہو جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی گئی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ویج بورڈ ایوارڈ صحافیوں کا حق ہے، جو جلد ان تک پہنچے گا، صحافیوں کی سیکیورٹی اوربہبودکےمسائل حل کیےجارہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2013 میں جیساپاکستان ہمیں ملا وہ آپ نے خود لکھا، صحافیوں کی سیکیورٹی اوربہبودکےمسائل حل کیےجارہےہیں، کرپشن کا جھوٹا نعرہ لگا کر پاکستان کی ترقی روکی جارہی ہے، 2018 میں اس نعرے کو بھی مسترد کردیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ان کے وزرا کو پکڑنے کی باری آئی تو احتساب کمیشن کو تالہ لگا دیا گیا، ایک تھانے میں وائی فائی لگانے سے پولیس میں تبدیلی نہیں آتی، وہ لوگ جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے کامیاب نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم نےقانون اورآئین کوہمیشہ سربلند رکھا‘مریم اورنگزیب
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ہوتی ہے، وزیراعظم کی ہزارہ ڈویژن سے خاص محبت ہے، ہزارہ ڈویژن کو بھی جلد ہیلتھ کارڈ اسکیم دی جائے گی، بہتری کے لئے مثبت تنقید ضرور کی جائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت بناسکتے تھے، مگرہمار ا مقصد سیاست نہیں عوام کی خدمت ہے، پاکستان کیلئے قربانی دینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اورخطے کے ممالک کیلئے تحفہ ہے، سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک 65 ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے جوڑتا ہے، پوری دنیا نے سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کیا،راہداری منصوبہ کے تحت بجلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔