تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’عمران خان پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند کہیں بھی مقدمہ کریں، بس تاریخ بتائیں‘

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکسان دبئی مریخ یا پھر چاند کہیں بھی مقدمہ کریں بس تاریخ بتائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے معاملے پر جیو ودیگر پر مقدمہ کرنے کے اعلان پر ان ہی کے انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اینف از اینف، فارن فنڈنگ کا جواب تو دینا ہوگا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی اور 28 کروڑ کی بیچی۔ پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے۔

عمران خان نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے وہ پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں۔ ان کی رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اعلان نہ کریں بلکہ عدالت جانے کی تاریخ بھی بتائیں اور اس کے ساتھ ہی گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں۔ وہ بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے لایا؟

 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کے ہینڈلرز فرح اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں۔ دوسروں پر جھوٹے الزمات لگاتے ہو اور خود رنگے ہاتھوں پکڑے جاؤ تو بے بنیاد الزام کا ڈھنڈورا پیٹتے ہو۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جیو، شاہ زیب خانزادہ اور  عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاتھا کہ بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔

عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے ، جیو، خانزادہ ،جعلساز کیخلاف پاکستان میں مقدمہ کروں گا، ناصرف پاکستان بلکہ یوکے،یو اے ای میں بھی مقدمے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -