بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے لپ ماضی پررونے کے بجائے مستقبل پرتوجہ دیناہوگی، ملک میں اس وقت ہرمعاملے میں اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے آرٹسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان کاتشخص متاثرہوا، پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی خوش آئند ہے، ماضی میں فنکاروں کونظراندازکیا گیا، حقوق نہیں دیے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی پر رونے کے بجائے مستقبل پر توجہ دینا ہوگی، صوبوں کی مشاورت سےنئی ثقافتی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، ملک میں اس وقت ہرمعاملےمیں اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فلم پالیسی فلم بنانےسےمتعلق مالی معاملات کی وضاحت کرتی ہے، وزیراعظم فلم پالیسی کااعلان کریں گے تمام چیزوں کی وضاحت ہوگی، جس پر عملدرآمد اگلی حکومت نہیں بلکہ اسی حکومت میں شروع ہو جائے گا، کوشش ہے فلم پالیسی میں تمام شراکت داروں کی رائے شامل ہو۔


مزید پڑھیں :  ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب


انکا مزید کہنا تھا کہ جب سامان ہی نہیں ہوگاتو فلم بنےگی کیسے،سینیمانہیں ہوگاتوفلم لگےگی کیسے، فلم پالیسی میں فنکاروں کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا، فنکاروں کی ریٹائرمنٹ سے متعلق مالی امداد پالیسی میں شامل ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رویوں کا فروغ نہیں ہونا چاہیے اور اس کے سدباب کے لیے فلم صنعت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں