تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ہونے والے تمام واقعات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے ہم  نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرپیٹرول بم پھینکے، پتھراؤ کیا، ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا، شرپسندوں نے عسکری املاک اور تاریخی یادگاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سب کے باوجود حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، توشہ خانہ سمیت کئی معاملات میں عمران خان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، وہ ہمیشہ ملکی سیاسی قیادت کیخلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا، عمران خان، ان کی اہلیہ اور فرحت شہزادی سمیت کئی وزرا کرپشن میں ملوث رہے، سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے معیشت سے جو کھلواڑ کیا اسکی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Comments

- Advertisement -