منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رانا ثنا اللہ کے بعد مریم اورنگزیب بھی دھمکیوں پر اُتر آئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دھرنےسے نمٹنا جانتی ہے، اسلام آباد پہنچنےسے پہلے تمہارا بوریا بستر گول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کےاہم دورے پر روانہ ہوئےہیں، صدرشی جی پنگ کےمنتخب ہونےکےبعدوزیراعظم کایہ پہلادورہ ہے، چینی صدر کے پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم جذبات ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 4سال میں سی پیک تاخیر کا شکار رہاہے، یہ دورہ سی پیک کیلئے نئی منزل کیلئےاہم کرداراداکرےگا جو پراجیکٹس کا تاخیر کا شکار اور جو نئے یا ایکسٹینشن ہیں ان پردستخط ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، یہ دورہ اس خطے اور ملک کے نوجوانوں کیلئے ترقی روزگار کا راستہ ہوگا۔

عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص 2014 میں کنٹینر پر چڑھا ہوا تھا ، جس سے صدر شی کا دورہ ملتوی ہوا تھا، آج ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان چین گئے ہیں وہی شخص پھر دھرنوں پر نکلا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کوتاثردینےکی کوشش کرتےہیں کہ بڑی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، کل ایک ٹوئٹ آیاعلی امین گنڈاپور عمران خان کے کہنے پر جنگی مورچے لگا رہے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رات کو خطرناک بات کی ، کہا مارشل لا لگتا ہے تو لگ جائے، آپ کا مقصد ملک کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے، چاہتے ہیں ادارے آئین کیساتھ کھڑے نہ ہوں توایسا نہیں ہوگا۔

انھوں نے واضح کیا کہ دھونس اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملےگی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے جس کا تعین آئین کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج دیا، جب کسان پیکج کااعلان ہوا تم نے مارشل لاکی بات کی۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں پوراپاکستان کھڑا ہےاس لئے یہ باتیں کر رہا ہوں، 1500یا2ہزارلوگ پوراپاکستان نہیں ہیں، اب آپ اپنی 4 سالہ ناکامی پرپردہ ڈال رہے ہیں، آپ کے پاس اپنی کارکردگی پر بولنے کو ایک لفظ نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ خونی مارچ کی تیاری کر رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہراقدامات کئے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو دھمکی دی کہ ن لیگ تمہارے دھرنےسےنمٹناجانتی ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تمہارا بوریا بسترگول ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں