ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

‘ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہے ، ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے دلی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر پیشرفت اور معلومات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی موت پر بہت دکھ ہے،اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں، ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیاکی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پرارشد شریف کی موت پر کچھ نہیں بتایا، جیسےہی کینیا کی حکومت بتائے گی ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

حکومت پاکستان کینیا کی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ کینیا میں پاکستانی سفیر بھی پولیس حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کے دفتر جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں کینیا کے سفیر سے بھی رابطہ ہوا انہوں نے مکمل تعاون کایقین دلایا، وزارت داخلہ کینیا کی سکیورٹی ایجنسیزسےرابطےمیں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ ہونیوالے واقعے پرحقائق تک پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے،آمین ، پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،مریم اورنگزیب

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں