لاہور میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈکے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔
حادثے کے نتیجے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ کے قریب چوٹ آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کے ساتھ قافلے میں موجود دیگر گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں، صوبائی وزیر اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب گاڑی میں موجود تھیں۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔