منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مریم اورنگزیب کے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تم ہو کیا ،تمہاری اوقات کیا ہے، تمہاری اوقات نہیں دھمکیاں دینےکی ،استعفیٰ دو اور گھرجاؤ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر دھمکیاں دی جاتی ہیں، عمران خان کی کل کی تقریر ایسے شخص کی تھی جسے پتہ ہے کہ اس کے گھرجانے کا وقت ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ساڑھے 3 سال عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا، عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ذہنی طور پر عمران خان گھر جا چکے ہیں، دھمکی دیتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں خطرناک ہوجاؤں گا سڑکوں پر آجاؤں گا۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کاہررہنماعدالتوں سےسرخروہوا، جوالزام انہوں نے نوازشریف پر لگائے ان سب کے عمران خان خود مرتکب ہوئے، آپ جب سڑکوں پر تھے، تب نواز اور شہبازشریف ملک کوترقی دےرہےتھے، پنجاب کےعوام کو وہ منصوبے مل رہےتھے، جن پرآپ تختیاں لگارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تم ہو کیا ،تمہاری اوقات کیا ہے، تمہاری اوقات نہیں دھمکیاں دینے کی ،استعفیٰ دو او رگھر جاؤ ، تمہیں صرف نکالیں گے نہیں کان سے پکڑ کر نکالیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمہاری جرات کیسےہوئی شہبازشریف کوکرمنل کہنےکی، ملک کودیوالیہ حدتک تباہ کرنے،دوا چھیننے والا کرمنل ہوتا ہے ، کرمنل وہ ہوتاہےجو1200ارب کاآٹاکھاجائے، اربوں کاکورونافنڈکھاناوالاکرمنل ہوتا،منی لانڈرنگ کرنےوالاکرمنل ہوتاہے۔

انھوں نے کہا کہ اب آپ عوام میں جائیں گے توعوام آپ کا گریبان پکڑیں گے، جوالزامات لگائے ان کی حقیقت عوام کے سامنےآگئی ہے، دھمکیاں ہمارے لیے نہیں کیوں کہ ہم سرخرو ہوچکے ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایک جواب جمع نہیں کرایا،طاہراقبال کون ہے، 26 اکاؤنٹ کھولے جو الیکشن کمیشن میں ظاہرنہیں کیے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ ن لیگ نےمنصوبوں میں ایک ہزار ارب کی بچت کی، شہبازشریف نےملکی مفادکے لیے ذاتی کاروبار کو اربوں کا نقصان پہنچایا، شہباز شریف کو عوام نے اپوزیشن لیڈ ربنایا،ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈربنایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں چیلنج کرتےہیں کہ تم سڑکوں پرآؤ، تم نے وفاق کو کمزور کیا، پاکستان کی سلامتی کوخطرے میں ڈالا، وزیراعظم کی تقریر ایک گھبرائےہوئے نااہل کی تقریرتھی۔

انھوں نے مزید کہا سیاسی شہید بننے کی ضرورت نہیں عوام جان جا چکے، نواز اور شہبازشریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑکرملک واپس آئےتھے۔

نواز شریف کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے علاج کے لیے باہر گئے تھے، حکومت نے کہاتھا نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا تھا، نیب کی کسٹڈی میں نواز شریف اسپتال گئے تھے، نواز شریف تب پاکستان آئیں گےجب ان کی مرضی ہوگی اور ن لیگ فیصلہ کرےگی، نواز شریف کے آنے کاوقت اورتمہارے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں