جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں ڈھونڈنے پڑیں.

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےوزیراعظم کوگاڈ فادر کہا گیا، حکومت کو سسلین مافیاکہا گیا، ایسے ایسےریمارکس سے بلایا جاتا ہے، کیا اس عہدےکی کوئی عزت نہیں.

وزیر مملکت نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی اوپرحلف لیناغلطی نہیں، بلکہ گناہ تھا، غلطی تب بھی ہوئی جب سیاست دانوں پربھینس چوری کامقدمہ ہوا.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوکی پھانسی پر شادیانے بجانا غلطی تھا، عدلیہ کی عزت کسی فقرے کی مرہون منت نہیں.

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں کوآئینی حدودمیں رہنا چاہیے، فیصلے ثبوتوں‌ پر کیے جانے چاہییں، یہاں پاکستان کے وزیراعظم کو گاڈ فادراورمافیا کہا جاتا ہے.

نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا،اب پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے،مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ آج وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا، اب نوازشریف پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے.

مریم نواز کا ردعمل

ایک جانب ن لیگی اکارن میڈیا پر نکتہ چینی کر رہے ہیں، دوسری طرف پارٹی قائدین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے.

مریم اورنگزیب کی عدلیہ پر کڑی تنقید پرسابق نااہل وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر انھیں سراہا گیا.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نےآج بہت زبردست گفتگوکی ، خوشی ہےن لیگ میں نظریاتی ارکان کی تعدادبڑھتی جارہی ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں