جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی‘ مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہرپیشی پرعدالت میں پیش ہورہے ہیں جبکہ ان کے خلاف آنے والے فیصلے کو عوام نےآج تک نہیں مانا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کررہےہیں جبکہ ن لیگ کا مؤقف رہا ہے سیاسی رہنماؤں کوووٹ کے ذریعےآنا چاہیے۔


حنیف عباسی کی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو


دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ فیصلے سے متعلق پیشگوئی نہیں کروں گا، شیخ رشید کی طرح نہیں جو ہوا میں باتیں کردوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اگر پانی نہیں ملا تو نالہ لئی میں ڈوب جانا چاہیے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری


وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے۔


سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کردی


واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب کےدلائل سےمطمئن نہیں ہوئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں