اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں، مخالفین کولگتاہےمیاں صاحب شایداب واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کےواپس آنےسےمخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واجدضیا نے نوازشریف پرجتنےالزامات لگائےانہیں جھوٹاثابت کیا،نوازشریف ملک سےباہرجاتےہیں تومخالفین خوش ہوتےہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین کولگتاہےمیاں صاحب شایداب واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کےواپس آنےسےمخالفین کی توقعات پوری نہیں ہوتیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاڈلہ جس نےپی ٹی وی پارلیمنٹ پرحملہ کیااسےاستثنیٰ مل جاتاہے، جس کی کرپشن دنیامیں مشہورہےاس کاریکارڈنیب سےغائب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوبیماراہلیہ کی عیادت کیلئےبھی استثنیٰ نہیں ملتا، استثنیٰ نہ ملنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں توکیاہے ، نوازشریف بیماراہلیہ اورمریم نوازبیماروالدہ کوچھوڑکرپیشی کیلئےآئے، مخالفین جوخوداستثنیٰ کےپیچھےچھپتےہیں سیاست نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں : نواز شریف کو صرف الزامات پر نکالا گیا ثابت کچھ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب
یاد رہے چند روز قبل ایک تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے منصوبے نواز شریف نے مکمل کیے، انہیں جن الزامات پر نکالا گیا ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔
اس سے قبل بھی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنےکے دورے پڑتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں کسی اسپتال اوراسکول کی حالت بہتر نہیں ہے، 2013 سے عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرا نہیں بدلا۔