پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مریم اورنگزیب کا برطانوی صحافی کے سامنے اپنی حکومت میں میڈیا کی آزادی کا ڈھنڈورا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سامنے اپنی حکومت میں میڈیا کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹتی رہیں اور میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی کہانی سنادی

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی ٹی وی سے منسلک صحافی کے سامنے ملک میں میڈیاکی آزادی کا راگ خوب الاپنے لگیں۔

مریم اورنگزیب یہ بتانا تو بھول گئیں کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی سینئر صحافی ارشدشریف پرزمین تنگ کردی گئی تھی ،ان کے خلاف مقدمے پر مقدمے درج کیے گئے ،جس کے باعث انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑااور پھر ان کی وہاں شہادت ہوئی۔

موجودہ حکومت کے ہی دور میں کئی صحافی ملک چھوڑ کرچلے گئے اور کئی حکومت پر تنقید کے باعث مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے شہبازحکومت میں میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی کہانی سنائی مگر پابندیوں کی داستان بتانا انہیں یاد نہیں رہا، اُن ہی کے دور حکومت میں ملک کے مقبول ترین چینل اے آروائی نیوز کو حکومتی عتاب کے باعث دومرتبہ بندش کاسامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں