جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے ، نام نہاد احتساب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا مگرحسد کی آگ نہ بجھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی اسکینڈلز ، اربوں کے رنگ روڈ ،دوائی اسکینڈل ، مہنگی،تاخیر سے منگوائی گئی ایل این جی کے اسکینڈل نظرنہیں آتے ، نیب کوعمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب اے ٹی ایمز ،مافیاز کو سہولت دیں مگرنیب کو نظر نہیں آتا ، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

خیال رہے نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے، جس کی ‏منظوری آج ہونے والے نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں دی گئی۔

شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں