بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عوام عمران خان کو آئندہ الیکشن میں فارغ کردیں گے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کو 2018 میں پاکستان کی سیاست سے رخصت کردیں گے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ فیصلے کے ٹھیکیدار نہ بنیں، پانامہ قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنی جھوٹ، نااہلی، انتشار اور فساد کی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں اور پوری قوم کو الجھائے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے پاکستانی عوام عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں مسترد کردیں گے اور انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کر کے تجویز دی کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی طرف رخ کریں اور ان کے لیے ترقیاتی پروجیکٹس بنائیں اور لوگوں کو روزگار مہیا کریں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں اور پاناما پاناما کی گردان کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے چوری نہیں کی ہے تو الیکشن کمیشن میں تلاشی دینے سے کیوں کترا رہے ہیں اور عمران خان صاحب آرٹیکل 62، 63 پر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں