منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بزدلانہ کارروائی سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کر کے سیکورٹی اداروں اور عوام کے جذبوں کو ٹھیس پہنچانا چاہتا ہے لیکن دشمن نہیں جانتا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کے مورال کو پست نہیں کر سکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں اور بہ حیثیت قوم ہم دہشت گردی سے نمٹنا جانتے ہیں اور لاہور دھماکے نے پوری قوم کو ایک کردیا ہے۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہادر قوم ہے اور ہمارے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں نے ایک بار پھر امن کو نشانہ بنایا اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شہید ہوئے جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں