تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ؟ حکومتی ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں بھجوائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط: بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی، سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا ارادہ ہے، جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، اگست میں بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -