سوات: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات میں پاور شو جاری ہے، اپوزیشن نے گراسی گراؤنڈ میں پنڈال سجارکھا ہے۔
جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف، آفتاب شیرپاؤ، محمود اچکزئی،اویس نورانی پروفیسر ساجد میر،طاہربزنجو اور اخترمینگل خطاب کریں گے۔
جلسے سے قبل لیگی رہنما مریم اورنگزیب سوات کے پر فضا مقام مالم جبہ میں زپ لائیننگ سے لطف اندوز ہوئی جبکہ ان کے عام پارٹی کارکن جلسہ گاہ میں دھوپ میں تپتے رہے۔
مریم اورنگزیب کو زپ لائیننگ سے لطف اندوز ہوتے خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہئے جس نے ایک ایسے علاقے میں بھی سیر و تفریح کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی ہیں جہاں پر پہلے ایسی سہولیات کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
جس وقت مریم اورنگزیب زپ لائیننگ سے محظوظ ہو رہی تھی اس وقت انہوں نے ضرور یہ بات تسلیم کرلی ہوگی کہ مالم جبہ جیسے دور افتادہ علاقے میں ایسی سہولیات کی فراہمی کا کریڈٹ خیبر پختونخوا حکومت ہی کو جاتا ہے جس کے خلاف آج وہ جلسہ کرنے جارہی ہیں۔