جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مریم نواز نے 2 دن تک والد کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کیا: شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز 2 دن سے نواز شریف کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کرتی رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے گردوں کی بیماری کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے والد کی صحت پر پروپیگنڈا کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ گردوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے رپوٹ میں واضح کیا ہے کہ نواز شریف کے تمام رینجز نارمل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے میاں صاحب کو پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز نے پروٹینز کم لینے اور ادویات جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ سب کے سامنے ہے، عوام کو گم راہ نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے، مریم نواز

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے اور بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے، گزشتہ روز گردوں کے ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک نہیں آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں