اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

مریم نے توہین آمیز گفتگو کی، عدلیہ کو دھمکی دی، عدالت کارروائی کرے، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز گفتگو کی اور دھمکی دی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ مریم نواز کی دھمکیوں پر توہین عدالت کی کارروائی کرے، مریم نواز سمجھتی ہے پاکستان میں ان کی بادشاہت ہے قوم کو غلام سمجھتی ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ کس قانون کے تحت پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پرحملہ کیا گیا، ہمارے سیکریٹری اطلاعات اور رہنماؤں کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں کوئی آئین و قانون نہیں ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں طاقتور ہی آئین اور قانون ہے، یہ سمجھتے ہیں ان کی دھمکیوں اور بدمعاشی سے کوئی ڈر جائےگا، ہم جذباتی لوگ نہیں، آئین و قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی قانونی پوزیشن نہیں فوری ملک میں الیکشن کرائے جائیں، یہ لوگ بنوں کے واقعات بھی ہمارے گلے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ بنوں میں کیا ہورہا تھا اور کون کررہا تھا، بنوں واقعے کے بعد ایک ماحول بنادیا گیا ہے جیسے پی ٹی آئی سب کرارہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ بنوں میں کس نے کیا کرایا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے پُرامن جدوجہدجاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں